38

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کیلئے صوفیانہ قوالی کی محافل

مانچسٹر ، برمنگھم اور لندن میں ہونے والی فنڈریزنگ تقریباب میں ہزاروں لوگوں نے بھرپور شرکت کی اور لاکھوں پائونڈ زکے عطیات دیئے
تجمل گرمانی
المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام غزہ کے لئے فنڈ ریزنگ مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی، مانچسٹر، برمنگھم، لندن اور مشرقی لندن میں ہونے والی تقریبات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ ہزاروں پونڈ عطیات جمع ہوگئے۔ان عطیات سے غزہ میں خوراک، پینے کے صاف پانی، علاج، طبی آلات اور خیمے فراہم کئے جائیں گے۔المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال استاد رفاقت علی خان اور ان کے بیٹے بخت علی خان دو ہفتے پر مشتمل دورہ پر انگلینڈ پہنچے جہاں انھوں نے چار شہروں میں فنڈ ریزنگ تقریبات میں حصہ لیا اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔پہلہ فنڈ ریزنگ ڈنر مانچسٹر کے مرضی ریسٹورنٹ اینڈ بینکویٹ ہال میں ہوا جس میں ممبر برٹش پارلیمنٹ افضل خان نے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جو حیثیت بھی ہے آپ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے لئے المصطفی کی ضرور مدد کریں ،آپ غزہ کے لیے جو بھی امداد دیں گے اللہ تعالی قبول کرے گا، ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے مزید کہا کہ مانچسٹر کے لوگ بہت مخیر ہیں اور مانچسٹر میں المصطفی کا فنڈ ریزنگ پروگرام سب سے کامیاب ہوا ہے، غزہ کے لئے ہمیں انفرادی اور اجتماعی مدد کرنی چاہئے ، سباسی دبائو، بڑھانے کی ضرورت ہے، بائیکاٹ سے وزن نہیں بڑھے گا،غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے تاکہ وہاں ریلیف کا کام جلد سے جلد شروع ہو۔غزہ میں فوری مزاکرات ہونے چاہئیں کیونکہ مسائل صرف مزاکرات سے حل ہوسکتے ہیں،غزہ میں جس قسم کے حالات ہیں وہاں 20لاکھ افراد کو کپڑوں اور خوراک سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشد ضرورت ہے، المصطفیٰ کا پروگرام اس سلسلہ میں ہوا جس میں گریٹر مانچسٹر کے بہن بھائیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور عطیات دئیے، غزہ کے مسلمانوں کی زیادہ سے زیادہ امداد کرنے کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ چئیرمین المصطفی عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی جائے ، جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہئے کیونکہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ، جنگوں میں سب سے زیادہ بچے اور خواتین مرتے ہیں، عالمی ضمیر کو جاگنے کی ضرورت ہے، مسلم امہ کو بیدار ہونا ہو گا، غزہ کے مسلمان مررہے ہیں لیکن امت تماشا دیکھ رہی ہے، المطفی اپیل کرتی ہے کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی دل کھول کر مدد کے جائے۔ غزہ کے مظلوم لوگ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ مجبور ہیں، پوری دنیا اور خاص طور پر مسلم امہ کا فرض بنتا ہے کہ غزہ کی مدد کریں۔ مانچسٹر میں المصطفی کے زیر اہتمام ہونے والے چیریٹی ڈنر میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال استاد رفاقت علی خان ، بخت علی خان نے فن کا مظاہرہ کیا اور مشہور قوالی تو کجا من کجا، مصطفیٰ مجتبی، خاتم المرسلین ، تو کجا من کجا پیش کی جس سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے۔ اس تقریب میں المصطفی کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد، رضوانہ لطیف، صدف جاوید،ڈی ایم چینل کے لیاقت علی ملک، لال قلعہ ریسٹورنٹ کے چودھری مسرت، مانچسٹر سٹورز کے چودھری بلال غفور، قاری عبدالرئوف نقشبندی، شاعرہ نغمہ کنول ،چودھری، وسیم چودھری، ڈاکٹر یونس پرواز، رانا ستار ، آصف بٹ ، اعجاز ملہی سمیت سماجی، سیاسی شخصیات سمیت سینکڑوں خواتین ، بزرگ اور نوجوان شریک ہوئے، اس موقع پر غزہ میں المصطفی کی امدادی سرگرمیوں کے بار ے میں دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جبکہ تقریب کے شرکا نے غزہ میں غذائی امداد، طبی آلات، ایمبولنسوں ، ادویات کےلئے دل کھول کر مالی عطیات دئیے۔ ، ۔ استاد رفاقت علی خان نے کہا کہ وہ چئیرمین المصطفی عبدالزاق ساجد کے خصوصی طور پر مشکور ہیں کہ انھوں نے مجھے دعوت دی ہے، ان کے ساتھ ان کا بیٹا بخت علی خان بھی اس دورہ میں شامل ہیں، میری آفیشل چیریٹی المصطفی ہے۔المصطفیٰ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد اور ان کے وفد کو مانچسٹر کے معروف ٹی وی تجزیہ کار حامد خان المشرقی نے بولٹن میں اپنے گھر مدعو کیا جہاں پرتکلف ناشتہ پیش کیا۔ انھوں نے المصطفیٰ کی غزہ میں انسانیت کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ المصطفی کے زیر اہتمام غزہ کے لئے پکڈلی بینکویٹ ہال برمنگھم میں بھی بہت بڑا فنڈ ریزنگ ڈنر ہوا جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے، اس موقع پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال استاد رفاقت علی خان اور بخت علی خان نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ تقریب میں المصطفی کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد، صدف جاوید، نعیم رضا، مسجد الفلاح بر منگھم کے سیکرٹری عادل پارکر نے خطاب جبکہ سید ارشد حسین گیلانی، حافظ محمد حسین، نائب حسین مغل سمیت سینکڑوں حاضرین موجود تھے۔تلاوت قران کے بعد راجہ فیض سلطان نے نعت رسول اورصوفی بزرگ میاں محمد بخش کاعارفانہ کلام پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے المصطفی کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ ہم بڑے مقصد کےلیے جمع ہوئے ہیں، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ہم غزہ کے لیے کاکام کررہے ہیں، مسلمان اپنی صفوں میں اختلافات ختم کرکے متحد ہو جائیں، المصطفی غزہ میں امدادی کام جاری رکھے گی اور وہاں پینے کے صاف پانی، خوراک، ادویات اور ہسپتالوں میں طبی آلات پہنچائیں گے جس کے لئے برطانیہ میں مسلمان کمیونٹی المصطفی کی دل کھول کر مدد کرے، میزبان نعیم رضا نے کہا کہ المصطفی صاف اور شفاف چیرٹی ہے جو پاکستان ، کشمیر میں پینے کے صاف پانی، آنکھوں کے فری آئی کیمپ اور مساجد کی تعمیر کررہی ہے اور یہ کام انھوں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور ان کے گائوں میں ہرسال فری آئی کیمپ بھی لگایا جاتا ہے۔ المصطفی کی ایم ڈی صدف جاوید نے کہا کہ المصطفی فلسطین میں 2014سے کام کررہی ہے اوراردن کے شاہی خاندان الہا شمی ٹرسٹ کے تعاون سے مسجد اقصی میں قران مجید کی تعلیم کا بندوبست کررہی ہے، غزہ میں فوڈ واو چر ، پینے کے صاف پانی، علاج اور تعلیم کی سہولیات مہیا کررہے ہیں ،امدادی سامان ریڈ کریسنٹ غزہ، ریڈ کریسنٹ مصر اور اردن کے شاہی خاندان کے الہاشمی ٹرسٹ کے تعاون سے بھیجا جا رہا ہے ، مسلمان کمیونٹی غزہ کے لیے مالی تعاون کرے تاکہ امدادی سامان جلد پہنچ سکے۔ فنڈ ریزنگ مہم کے سلسلہ میں یکم مارچ کو لندن اور دو مارچ کو پویلین وینیو والتھم سٹو مشرقی لندن میں بھی تقریبات ہوئیں، مقررین نے کہا کہ غزہ میں 75برسوں سے ظلم و ستم جاری ہے، بچے سکولوں میں نہیں جا سکتے، وہاں ڈرون حملے اور بم پھینکے جا رہے ہیں، غزہ میں لوگ بھوک سے مررہے ہیں، اللہ تعالی غزہ کے مسلمانوں کی مدد فرمائے اور مسجد اقصی کو آزاد ی عطا فرمائے، المصطفی غزہ میں غذائی امداد کی فراہمی، علاج، پینے صاف پانی، خیموں کی فراہمی جاری رکھے گی اور رمضان المبارک میں اپنی زکوة، خیرات، صدقات اور عطیات غزہ کو دئیے جائیں جن کے ذریعے وہاں سحری اور افطاری کا بندوبست کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں