114

عالمی شہرت یافتہ قاری ، عزت مآب قاری سید صداقت علی کا المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور کا دورہ

عالمی شہرت یافتہ قاری ، عزت مآب قاری سید صداقت علی کا المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور کا دورہ
قاری سید صداقت علی نے لاہور میں المصطفیٰ آئی ہسپتال ، المصطفیٰ دسترخوان اور المصطفیٰ کا ہیڈ آفس وزٹ کیا ۔۔۔ انھوں نے ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹس دیکھے ، مریضوں اور سٹاف کے ساتھ بات چیت کی اور ہسپتال کی کارکردگی کو سراہا ۔۔ اس موقع پر قاری سید صداقت علی کو المصطفیٰ کے پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں جاری فلاحی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔۔ کینیڈا سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمان قاری خالد عثمان علوی بھی قاری سید صداقت علی کے ہمراہ تھے ۔۔ بریفنگ کے دوران المصطفیٰ پاکستان کی ہیڈ آف مینجمنٹ محترمہ نصرت سلیم ، المصطفیٰ آئی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم ، طارق محمود اور محمد نواز کھرل بھی موجود تھے ۔۔
اس موقع پر قاری سید صداقت علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرچی سے آپریشن تک مفت سہولیات فراہم کرتے المصطفیٰ آئی ہسپتال کا معیار اور کارکردگی متاثرکن ہے ۔۔۔ المصطفیٰ آئی ہسپتال میں مریضوں کا ہجوم ، جدید آلات ، سٹیٹ آف آرٹ آپریشن تھیٹر اور کوالیفائڈ سٹاف کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔۔۔۔ المصطفیٰ کا 24 ممالک میں پھیلا ہوا فلاحی مشن لائق تحسین ہے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں