121

المصطفیٰ کے زیراہتمام ،گجرات کے شہر ڈنگہ میں غزہ کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور فنڈ ریزنگ کی تقریب

المصطفیٰ پاکستان کے زیراہتمام ضلع گجرات کے شہر ڈنگہ میں غزہ کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور فنڈ ریزنگ کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر المصطفیٰ پاکستان کی ہیڈ آف مینجمنٹ محترمہ نصرت سلیم ، محمد نواز کھرل ، میاں وقار اکمل ، میاں محمد عمران ایڈووکیٹ ، نوید شہزاد مغل ، مظہر سلیم حجازی اور دیگر نے غزہ کی سنگین صورت حال پر اظہار خیال کیا ۔۔۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کو غزہ میں جاری المصطفیٰ کے ریلیف مشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔ شرکاء تقریب نے غزہ کے لئے دل کھول کر عطیات جمع کروائے ۔ اس پروگرام کے انعقاد کے لئے میاں افتخار احمد رضا کے چھوٹے بھائی میاں وقار اکمل نے اہم کردار ادا کیا ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں