خواتین کو ہنرمند اور باروزگار بنانے کے لئے المصطفیٰ کی مخلصانہ مہم ۔۔۔ خواتین کی معاشی خود کفالت کی طرف ایک مثبت قدم ۔۔۔
سلائی مشین خواتین کے لئے آمدن کا ذریعہ بنے گی ، اس طرح خواتین نہ صرف معاشی خود مختاری حاصل کر پائیں گی بلکہ اپنے خاندان کی کفالت کے قابل بھی بنیں گی ۔۔۔۔ اور گھر بیٹھ کر اپنے ہنر کو اجاگر کر کے معاشرے کا مفید شہری بن سکیں گی ۔۔۔۔
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لاریب ان ہوٹل کے لان میں منعقدہ تقریب میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی ۔۔ تقریب میں حکومت پاکستان کے شعبہ لیبر اینڈ انڈسٹری کے ایڈیشنل کمشنر عاصم ایوب ، ڈائریکٹر لیبر اینڈ انڈسٹری محترمہ مہرین بلوچ ، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کنٹری ہیڈ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔۔۔ اس موقع پر المصطفیٰ پاکستان کی ہیڈ آف مینجمنٹ محترمہ نصرت سلیم ، ہیڈ آف فنانس المصطفیٰ پاکستان طارق محمود ، ہیڈ آف میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز محمد نواز کھرل ، کوآرڈینیٹ جنوبی پنجاب اور بلوچستان ارحم سلیم قادری اور سینئر صحافی سجاد اظہر بھی موجود تھے ۔۔۔
اس شاندار تقریب میں سینکڑوں مستحق خواتین کو عزت و احترام کے ساتھ اعلی کوالٹی کی جدید سلائی مشینیں پیش کی گئیں تاکہ وہ گھر بیٹھ کر روزگار کما سکیں اور سلائی کے کام سے حاصل ہونے والی آمدن سے اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں ۔۔۔۔ سلائی مشین کا تحفہ وصول کرنے والی خواتین نے خوشی کا اظہار کیا اور المصطفیٰ کے ڈونرز کا شکریہ ادا کیا اور دعاوں سے نوازا ۔۔۔۔
درد دل رکھنے والے خواتین و حضرات سے اپیل ہے کہ غریب خواتین کو ہنرمند بنا کر اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے المصطفیٰ کا ساتھ دیں ۔۔۔ معاشرے کی ترقی اور استحکام کے لئے خواتین کی معاشی خود مختاری از حد ضروری ہے ۔۔۔
118