مئیر کی طرف سے ایوارڈ دینا ہمارے لئے بڑا اعزاز ہے، افضال کیانی کا مئیر بننا کمیونٹی کیلئے حوصلہ افزائی کا باعث بنا۔ عبدالرزاق ساجد اور دیگر کا خطاب
رپورٹ: تجمل گرمانی
مئیر لندن بارو آف ہونسلو افضال کیانی کی جانب سے المصطفیٰ ویلفئیرٹرسٹ کو انسانیت کے لئےخدمات کے اعتراف میں کمیونٹی ایوارڈ دیا گیا، ایوارڈ تقریب ہونسلو کونسل لندن میں ہوئی جس میں چیئرمین عبدالرزاق ساجد اور ان کی ٹیم نے ایوارڈ وصول کیا، مئیر افضال کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرےلئے اعزاز ہے کہ المصطفیٰ کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دے رہا ہوں عبدالرزا ق ساجد میرے بھائی ہیں مئیر فنڈز کی تمام رقم المصطفیٰ کو دیں گے، میری کو شش رہی ہے کہ سماجی اداروں کی حوصلہ افزائی کروں جس کے لئے میں نے ا چھی کاوشیں کیں لیکن اس کا فیصلہ کمیونٹی نے کرنا ہے، انہوں نے کہا میں “المصطفی ٹیم” کا شکر گزار ہوں کہ تمام لوگ تقریب میں شامل ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے ایکسٹینشن کے لئےکہا گیا تھا لیکن میری ایسی کوئی خواہش نہیں ہے البتہ کونسلر کے طور پر خدمات جاری رکھوں گا۔ عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ ہمارے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ المصطفیٰ ٹیم کو ایوارڈ دیا گیا، افضال کیانی نے بطور مئیر کمیونٹی کے لئے بہت کام کیا، انھوں نے مئیر کی سرکاری گاڑی اور مراعات نہیں لیں، ان کا مئیر بننا کمیونٹی کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ المصطفیٰ کو کمیونٹی ایوارڈ دیا گیا، اس موقع پر رضوانہ لطیف نے کہا کہ مئیر افضال کیانی نے ہونسلو کی بہتری کے لئے بہت کام کیا اور انھوں نے ہمیشہ المصطفیٰ کی حوصلہ افزائی کی ہے، ہم اس ایوارڈ تقریب منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، صدف جاوید نے کہا کہ مئیر ہونسلو نے ہمارے بہت تعاون کیا، انھوں نے اٹک میں المصطفی آئی ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ، وجاہت علی خان نے کہا کہ بطور مئیر افضال کیانی نے بہت اچھا کام کیا اور کمیونٹی کی خدمت کرنے والے اداروں کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا، نثار احمد نے کہا کہ مئیر افضال کیانی نے اپنی مئیرشپ میں بے حد کام کیا ہے، شمامہ لطیف نے کہا کہ ایوارڈ دینے پر شکر گزار ہوں، مئیر افضال کیانی نے بہت مثبت کام کئے ہیں، تجمل گرمانی نے کہا کہ مئیر افضال کیانی نے پاکستان اور برطانیہ دونوں ملکوں میں المصطفیٰ کے ساتھ تعاون کیا اور پاکستان میں المصطفی آئی ہسپتال، المصطفیٰ دستر خوان، المصطفیٰ آئی ہسپتال اٹک ، فری آئی کیمپوں میں دورے کئے، انھوں نے ہمارے کام کو خود دیکھا اور سنا اور کمیونٹی ایوارڈ المصطفیٰ کی انسانیت کے لئے خدمات کی گواہی ہے، تقریب میں المصطفیٰ کے جن ارکان کو ایوارڈ دئیے گئے ان میں رضوانہ لطیف، صدف جاوید، روبینہ خواجہ، شمامہ لطیف، فروہ فاطمہ ، محمد مصعب، عروہ فاطمہ ، عائشہ وہرہ، محسن جاوید، شاہد اقبال ، ٹانیہ سعید، نثار احمد، ظہیرہ گھاس والا، ردا اجمل، سکندر اقبال،حمزہ عارف۔ حسن جاوید، عائشہ اقبال، عروبہ شیراز، نوازش سلطان ہراج، مصدق احمد خان مجلس، سعید کیشوت سمیت دیگر شامل تھے۔اس موقع پر تمام شرکا کے لئے ضیافت کا انتظام بھی کیا گیا۔
114