137

لاہور میں ‘‘المصطفیٰ ’’قربانی پراجیکٹ کا میگا ایونٹ ۔۔ لاہور کی مرکزی قربان گاہ میں سینکڑوں گائے ، بیل اور اونٹ ذبح کر کے مسلسل تین روز قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔۔

لاہور میں مزنگ روڈ پر المصطفیٰ آئی ہسپتال اور المصطفیٰ دسترخوان کے سامنے گوشت کی تقسیم کا شاندار انتظام کیا گیا ۔۔۔ لاہور میں کوٹ لکھپت ، سمن آباد ، سبزہ زار ، غازی آباد میں بھی گوشت تقسیم کرنے کا خصوصی اہتمام ۔۔۔ جھگیوں ، بھٹہ مزدوروں کی بستیوں ، نابینا اور معذور افراد کے اداروں اور یتیم خانوں میں بھی گوشت پہنچایا گیا ۔۔۔ عید کے تیسرے روز المصطفیٰ کی متحرک و فعال سی ای او محترمہ رضوانہ لطیف نے لاہور میں گوشت کی تیاری ، پیکنگ اور تقسیم کے عمل کی خود نگرانی کی ۔۔ لاہور میں المصطفیٰ کے سینکڑوں رضاکاروں نے مسلسل تین روز اپنے اپنے فرائض بحسن و خوبی سرانجام دیئے اور بڑے ایونٹ کا کامیاب بنایا ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں