چولستان ۔۔۔ غربت و افلاس کا شکار پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ریگستانی علاقہ ۔۔۔ لق و دق صحرا پر مشتمل چولستان کے علاقہ مٹھڑا بنگلہ میں المصطفی کی سی ای او محترمہ رضوانہ لطیف نے خود اپنے ہاتھوں سے گوشت تقسیم کیا ۔۔ اس موقع پر صحرائی علاقہ کی خواتین ، مردوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے گوشت وصول کیا ۔۔۔ چولستان کی وسعتوں میں آباد غریب انسانوں نے المصطفی کی سی ای او محترمہ رضوانہ لطیف کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ اور چولستان میں برس ہا برس سے المصطفی کے جاری مختلف فلاحی منصوبوں پر المصطفی کا شکریہ ادا کیا ۔ چولستان میں غریب آباد اور قلعہ دراوڑ میں بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا ۔
137