صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات،افواج پاکستان اور کشمیریوں کی جدوجہد کی تعریف تحریک پاکستان میں قربانیاں دینے والوں کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے
قونصل جنرل طارق وزیر، ارکان برطانوی پارلیمینٹ، مئیرز، کونسلرز ،
سرکردہ تاجروں ، گلو کاروں اور صحافیوں کی بھر پور شرکت
نمائندہ ایمز
پاکستان قونصلیٹ جنرل مانچسٹر میں پاکستان کے یوم آزادی پر خصوصی تقریب ہوئی ،قونصل جنرل طارق وزیر خان نے پرچم کشائی کی اس موقع پر قومی ترانہ کے احترام میں تمام شرکا اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے۔ یوم آزادی تقریب میں صدر پاکستان آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے تارکین پاکستان کے لئے پیغامات بھی پیش کیے گئے، جس میں تارکین وطن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کارکنان تحریک پاکستان ،افواج پاکستان کو سرحدوں کے دفاع ، کشمیریوں کی جدوجہد کی تعریف کی گئی۔ صدر اور وزیراعظم نگ اپنے ہیغامات میں پاکستان قونصل جنرل طارق وزیر نے تقریب میں شامل کمیونٹی رہنمائوں ، ممبران برٹش پارلیمنٹ ، پاکستان سے آئے ارکان اسمبلی، تاجروں اور کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے رہنمائوں کو خوش آمدید کہا۔ انھوں نے کہا ہمیں خوش رہنے اور دوسروں کو خوشیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں تحریک پاکستان میں قربانی دینے والے اپنے بزرگوں کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے، ممبر برٹش پارلیمنٹ افضل خان نے مئیر بلیک برن کو خوش آمدید کہا، انھوں نے کہا مایوسی کفر ہے، مایوسی نہیں پھیلانی چاہئے، پاکستان میں کوئی کمی نہیں ، پاکستان بہت ترقی کرے گا، برطانیہ میں فسادات میں پاکستانیوں نے بہت ڈسپلن کا مظاہرہ کیا اور حکومت اداروں کو کام کرنے دینا چاہئے،آئیے مل کر پاکستان اور برطانیہ کو مل کر مضبوط کرنا چاہئے۔مئیر بلیک برن برائن ٹیلر نے کہا کہ انھیں تقریب میں شرکت کر کے بہت خوشی ہوئی، قونصلیٹ جنرل کی تقریب میں اراکین پارلیمنٹ افضل خان ، یاسمین قریشی، مئیر بلیک برن براٹن ٹیلر، میاں جمیل، ہارون کھٹانہ، چودھری مسرت ، چودھری ذوالفقار علی، حاجی عبدالغفار، کونسلر شہباز سرور، جاوید اقبال قادری، رومان قادری، ڈاکٹر محمد یونس پرواز، چودھری محمد انور، چودھری محمد زمرد، صاحبزادہ عتیق احمد، رانا عبدالستار، غلام شبیر حسین، نغمانہ کنول، گلوکارہ آسیہ لنگاہ، صحافی طاہر چودھری، حامد خان المشرقی،محمد ظفر،سید خالد اوردیگرکمیونٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں شرکاء کی تواضع بھی کی گئی۔