144

خواجہ اویس ویلفیئر فاؤنڈیشن کا فلیٹیز ہوٹل لاہور میں چیئرمین المصطفیٰ عبدالرزاق ساجد کے اعزاز میں استقبالیہ

خواجہ اویس ویلفیئر فاؤنڈیشن موڑ کھنڈا ضلع ننکانہ صاحب کے زیراہتمام فلیٹیز لاہور میں المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبد الرزاق ساجد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ اویس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر اور روزنامہ ” نوائے وقت ” میں نور بصیرت کے عنوان سے کالم لکھنے والے خواجہ نور الزماں اویسی نے بتایا کہ خواجہ اویس ویلفیئر فاؤنڈیشن 1995ء سے فلاحی خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔ فری میڈیکل کیمپ ، گائینی ہسپتال اور آنکھوں کے ہسپتال کے لئے شاندار عمارتیں تعمیر کی گئیں ۔ شعبہ میڈیسن کے ماہرین ، ڈینٹل اور ٹی بی کا علاج ، جدید ترین لیبارٹری اور ایمبولینس سروس بھی جاری کی۔ 29 سال میں تقریباً 25 لاکھ مریضوں نے استفادہ کیا ۔ المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین جناب عبد الرزاق ساجد نے کہا کہ المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان سے فلسطین تک دنیا کے 24 ممالک میں اپنے موثر اور منظم نیٹ ورک کے ساتھ خدمت انسانیت کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے ۔ المصطفی کے سارا سال جاری رہنے والے فری آئی کیمپوں میں دو لاکھ پچاس ہزار سفید موتیا کے مفت آپریشن مکمل کئے جا چکے ہیں ۔ لاہور میں قائم المصطفی آئی ہسپتال میں پرچی سے آپریشن تک تمام سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ المصطفی دسترخوان میں ہر روز دوپہر اور شام کو پانچ سو افراد کو تازہ کھانا پیش کیا جاتا ہے ۔ اٹک میں بھی المصطفی ہسپتال فنکشنل ہو چکا ہے اور آذاد کشمیر کے شہر ڈڈیال میں المصطفی آئی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے ۔۔ المصطفی کی ٹیم مخلوق سے بھلائی کے ذریعے خالق تک رسائی پر یقین رکھتی ہے ۔۔
خواجہ اویس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر ممبر محمد اسلم حیات قریشی نے کہا کہ انسانی فلاح و بہبود کا کام الله اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت پسند ہے ۔ تقریب سے پروفیسر راؤ ارتضیٰ حسین اشرفی ، پیر زادہ اکمل اویسی ، ڈاکٹر اسحاق رحمانی ، امانت علی زیب ، ڈاکٹر سرفراز سید ، ملک محبوب الرسول قادری ، ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری نے مختصر خطاب کیا ۔ تقریب کے شرکاء میں میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ ،میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ ، پروفیسر ڈاکٹر مسعود مجاہد ، ڈاکٹر مفتی عمران انور نظامی ، محمد ایوب خان ایڈووکیٹ ، پیر توصیف النبی ، علامہ نعیم جاوید نوری ، ناصر بشیر ، رانا ساجد علی ، محمد اسلم سعیدی ، ندیم سعیدی ، شیر افضل ملک ، ابوبکر ایڈووکیٹ ، آغرندیم سحر ، منشا قاضی ، ڈاکٹر نور الزمان نوری ، سید مظاہر ہاشمی ،پیر سید ارشد حسین گیلانی ، سجاد اظہر ، محمد اکبر چوہدری ، ضمیر آفاقی ، رانا عمیر احمد ، شہزادہ علی ذوالقرنین ، رائے رفیع رضا کھرل ایڈوکیٹ ، مقصود چوہدری ، احسان الحق صدیقی ، پیر سید محمد شاہ ہمدانی ، کے علاوہ دیگر مہمانان گرامی شامل تھے ۔ کمپیئرنگ کے فرائض محمد نواز کھرل نے سرانجام دیئے ۔ ۔تقریب کے اختتام پر پُرتکلف ظہرانہ پیش کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں