162

بلوچستان کے علاقہ گلستان ( قلعہ عبداللہ ) میں المصطفیٰ’ فری آئی کیمپ کا انعقاد

‘المصطفیٰ’ پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے شہر گلستان میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ کیمپ کا افتتاح اس علاقہ کے قابل فخر فرزند ، آکسفورڈ یونیورسٹی سٹوڈنٹ یونین کے صدر اسرار احمد کاکڑ نے کیا ۔ افتتاحی تقریب میں لندن سے آئے ہوئے سینئر جرنلسٹ ، کالم نگار ، ماہنامہ ایمز کے چیف ایڈیٹر وجاہت علی خان ، المصطفیٰ کے پروجیکٹ منیجر حسن جاوید ، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبدللہ فاروق احمد نے خصوصی شرکت کی ۔ کیمپ میں سینکڑوں افراد کی آنکھوں کا چیک اپ کیا گیا اور سفید موتیا کے آپریشن کئے گئے ۔ اس دور دراز علاقہ میں فری آئی کیمپ کے انعقاد پر علاقہ کی عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور المصطفیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔ کیمپ کی تصویری جھلکیاں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں