200

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام عظیم صوفی حضرت داتا گنج بخش ؒکے سالانہ عرس کے موقع پر تین روزہ ” فری آئی کیمپ “

المصطفیٰ دسترخوان کی طرف سے زائرین کے لئے لنگر ۔۔۔ اور دودھ کی سبیل کا شاندار اہتمام ۔۔۔
کیمپ کا افتتاح چیئرمین المصطفیٰ عبدالرزاق ساجد نے کیا ۔۔۔ افتتاحی تقریب میں سی ای او المصطفیٰ محترمہ رضوانہ لطیف کا خصوصی خطاب

ایمز رپورٹ
عظیم صوفی بزرگ سید ہجویر مخدوم امم حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر المصطفی نے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لئے بھاٹی چوک لاہور میں فری آئی کیمپ ، لنگر اور دودھ کی سبیل کا خصوصی اہتمام کیا ۔ فری آئی کیمپ کا افتتاح چیئرمین المصطفی جناب عبدالرزاق ساجد نے کیا جبکہ افتتاحی تقریب سے سی ای او المصطفی محترمہ رضوانہ لطیف ، المصطفی پاکستان کی ہیڈ آف مینجمنٹ محترمہ نصرت سلیم ، انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر مبشر حسین حسینی ، المصطفی ویلفیئر سوسائیٹی پنجاب کے صدر ڈاکٹر غلام قادر فیاض ، المصطفی آئی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم ، پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری ، ڈاکٹر شمس الرحمن شمس ، امانت علی زیب ، سردار محمد خان لغاری ، انجیئر سرفراز ضیغم ، فیصل قیوم ماگرے نے خطاب کیا ۔۔
تین روزہ کیمپ سے کم و بیش چار ہزار افراد نے استفادہ کیا ۔ کیمپ میں آنے والے زائرین کی آنکھوں کا جدید مشینوں پر چیک اپ کیا گیا اور ضرورت مند افراد کو نظر کے چشمے اور ادویات بھی پیش کی گئیں جبکہ سفید موتیا کے آپریشن کے لئے مریضوں کو المصطفی آئی ہسپتال ریفر کیا گیا ۔۔ کیمپ میں آنے والے زائرین کو المصطفی دسترخوان کی طرف سے کھانا بھی پیش کیا گیا ۔۔ کیمپ کے باہر دودھ کی سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔
ملک بھر سے تشریف لانے والی اہم سماجی ، دینی ، سرکاری ، صحافتی ، تنظیمی اور کاروباری شخصیات نے فری آئی کیمپ کو وزٹ کیا اور چیئرمین المصطفی جناب عبدالرزاق ساجد سے ملاقات کی ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں