405

کورونا وائر س اور لاک ڈائون کے دوران انسانی خدمات کا سفر

تجمل گرمانی
المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے دوران پاکستان اور کشمیر میں متاثرہ خاندانوں کے لئے مثالی خدمات انجام دیں جس کاقومی سطح پر بھرپور اعتراف کیا گیا ۔افواج پاکستان کے شعبہ ابلاغ عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے عید الاضحی کے موقع پر جو ملی نغمہ بنایا اس میں المصطفٰی کے فوڈ پراجیکٹ کی تصویر شامل کی گئی جو ہماری خدمات کا اعتراف ہے۔ پاکستان اور کشمیر میں 20مارچ کا دن کبھی فراموش نہیں ہو گا جب عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت پاکستان نے اچانک تین دنوں کے لئے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر کے تمام بازار، دکانیں اورکاروباری مراکز،سکولوں، سرکاری اداروں اور حتی کہ ٹرانسپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا۔ عجیب خوف ، افراتفری اور بے یقینی کا عالم تھا کہ کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا ہونے جا رہا ہے۔ اسی دوران وزیر اعظم نے قوم سے خطاب کر تے ہوئے ملک بھر میں غیر معینہ لاک ڈائون کا اعلان کر دیا، کورونا وائرس کے خوف سے شہریوں کی جان نکلی ہوئی تھی، شہری گھروں میں قید اور روزگار بند ہو گئے جس کا سب سے زیادہ نقصان غریب دہاڑی دار ، کسانوں اور مزدور طبقے کو ہوا ۔کورونا وائرس سے خوفزدہ شہریوںکو گھر وں سے باہر موت کے سائے نظر آرہے تھے۔ اس ماحول میں المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ واحد فلاحی ادارہ تھا جس نے خدمت انسانیت کا فرض عبادت سمجھ کر ادا کیا۔ المصطفیٰ نے رضا کارانہ خدمات کا آغاز کورونا وائرس اور لاک ڈائون متاثرین میں سیفٹی کٹس‘ کھانے اور راشن کی تقسیم سے کیا۔ المصطفیٰ راشن سروس کے ذریعے متاثرین کی دہلیز تک پکاپکایا کھانا پہنچایا گیا ۔ سب پہلے پاکستان اور کشمیر میں کورونا وائرس اور لاک ڈائون متاثرین کی امداد کیلئے فیس ماسک‘ ہینڈ سینی ٹائزر‘‘ دستانوں اور لٹریچر پر مشتمل سیفٹی کٹ تقسیم کی گئیں ، ساتھ ہی متاثرہ خاندانوں کے لئے بریانی کی دیگیں تیا ر کر کے گھروں میں کھانا تقسیم کیا گیا،متاثرین کیلئے راشن پیکج جس میں ایک ہفتے کیلئے کوکنگ آئل‘ چاول‘ چائے‘ آٹا‘ پیاز‘ آلو‘ دالیں‘ چینی شامل تھیں گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا۔ چیئرمین المصطفیٰ عبدالرزاق ساجد کی ہدایت پر کراچی‘ لاہور اور مظفرآباد میں امدادی مراکز قائم کئے گئے جہاں امدادی ٹیمیں ضرورتمندخاندانوں میں امدادی راشن اور کھانا تقسیم کرنے میں مصروف ہوگئیں، کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے متاثرین کے لئے راشن سروس جاری کی گئی جس کے دوران تمام فلاحی اداروں سے کہا گیا کہ وہ کورونا وائرس اور لاک ڈائون متاثرین میں جس علاقے میں بھی کھانا اور راشن تقسیم کرنا چاہتے ہو المصطفیٰ ایمبولنس فری مہیا ہو گی۔اللہ اور رسول نے ہماری دستگیر ی فرمائی اور لاہور سے شروع ہونے والی امدادی سرگرمیوں کی تحریک پورے ملک میں پھیل گئی، المصطفیٰ کی ٹیموں نے اعظم کالونی جوہر آباد، سرگودھا ، ڈڈیال آزاد کشمیر، مظفر گڑھ، چولستان بہاولپور، لاہور سمیت مختلف شہروں میں امدادی سامان اورسیفٹی کٹس تقسیم کیں۔ لاک ڈائون کے ایک ماہ بعد رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو گیا ، روزگار اور کاروبار بند ہونے کے باعث غریبوں کے لئے سحری اور افطاری کا بندو بست مشکل ہو رہا تھا ، ا ن حالات میں المصطفیٰ نئے جذبے سے سرشار ہو کر میدان عمل میں نکلی اور رمضان المبارک کے دوران پانچ ہزار مستحقین میں کھانا، پانچ سو بیوائوں میں غذائی سامان اور پانچ سو یتیم بچوں میں عید کے کپڑے تقسیم کئے گئے۔ امدادی سامان تھرپارکر، چولستان میں خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں کے علاوہ مریدکے، خانیوال، مظفر گڑھ،، مانانوالہ ضلع شیخوپورہ، فیصل آباد، اڈاہ شیخاں ضلع جھنگ،اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں تقسیم کیا گیا۔ مستحقین کو تقسیم کئے راشن میں آٹا، چینی، دالیں، چاول، گھری، کھجوریں، سبزیاں، چائے، سمیت دیگر اشیا شامل تھیں، مختلف شہروں میں افطار پارٹیوں کے دوران شرکا کی کھانے کے علاوہ مشروبات،، پھلوں سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا سے تواضع کی گئی۔ اجتماعی افطاریوں کے دوران بچوں، خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ یتیم بچوں نے عید کے نئے کپڑے ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بچوں میں عید کے رنگا رنگ کپڑے تقسیم کرنے کے علاوہ ان کے لئے مہندی، فیس پینٹنگ کے خصو صی سٹال بھی لگائے گئے۔ کھانے، تحائف اور راشن تقسیم کرنے کی تقریبات رمضان المبارک کے پورے مہینے جاری رہیں اور عید کے موقع پر یتیم بچوں میں نئے کپڑے تقسیم کرنے کے بعد مہم اختتام پذیر ہو گی۔ المصطفیٰ کے چیئر مین عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران،مستحق افرادتک رسائی کے لئے اجتماعی افطار پارٹیاں دور دراز دیہات، غریب بستیوں اور سڑکوں پر المصطفیٰ دستر خوانوں میں دی گئیں۔ المصطفیٰ نے کورونا اور لاک دائون کے دوران کھانے، راشن اور عید کے موقع پر نئے کپڑے تقسیم کر کے خدمت انسانیت کی نئی مثال قائم کی۔ عید کے بعدالمصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور سے امدادی قافلوں کی روانگی دوبارہ شروع ہوئی اور مجموعی طور پر کورونا وبا سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں میں امدادی راشن تقسیم کیا گیا۔ جن علاقوں میں امدادی راشن تقسیم ہوا ان میں مرید کے، کٹار بند ٹھو کر نیاز بیگ اور موہلنوال شامل تھے۔ المصطفی کی جانب سے آزاد کشمیراورچولستان میں بھی امدادی راشن تقسیم ہو گا، امدادی راشن میں دالیں، گھی، چاول،چینی، آٹا، چائے اور سبزیوں سمیت دیگرسامان شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں