75

رمضان مہربان کے رنگ ۔۔ المصطفیٰ کے سنگ خدمت ، عبادت اور سخاوت ساتھ ساتھ

المصطفیٰ سحر و افطار دسترخوان لاہور میں پورا مہینہ ، ہر روز ۔۔ سحری و افطاری کا سلسلہ جاری رہا
ہر سحری ہر افطاری میں میلے کا سماں ۔۔ روزے داروں کی بھرپور شرکت ۔۔۔ روح پرور ماحول ۔۔۔ ایمان افروز فضا ۔۔۔ مثالی نظم و ضبط ۔۔۔ عام انسان خاص مہمان ۔۔
رپورٹ : محمد نواز کھرل
لاہور میں مزنگ روڈ پر شاندار فرنیچر سے آراستہ کشادہ ہال اور ملحقہ گراونڈ میں بنائے گئے المصطفی دسترخوان میں ۔۔۔ یکم رمضان المبارک سے 29 رمضان المبارک تک ۔۔۔ بڑے پیمانے پر سحری و افطاری کا معیاری اور مثالی اہتمام کیا گیا ۔۔۔ المصطفی دسترخوان میں آنے والے ہر انسان کو خاص مہمان کا درجہ دیا گیا اور بلاامتیاز ہر ایک کو یکساں عزت و محبت کے ساتھ افطاری اور سحری پیش کی گئی ۔۔۔ کھانے ، مشروبات ، فروٹ اور دوسری اشیاء کے معیار اور حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھا گیا ۔۔۔ انتہائی منظم طریقے سے کھانا تقسیم کرنے والی باوردی اور تربیت یافتہ ٹیم کی خدمات حاصل کی گئیں ۔۔۔ ہر روز سحری و افطاری کا مینیو مختلف ہوتا ۔۔۔ خواتین کے لئے الگ دسترخوان کا اہتمام کیا گیا تھا ۔۔۔ ہر روز افطاری سے آدھ گھنٹہ پہلے مختصر سی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات کی بصیرت افروز گفتگو سنی جاتی ۔۔۔ رمضان المبارک کے دوران اہم سرکاری ، کاروباری ، صحافتی ، ادبی ، سماجی ، عدالتی ، دینی ، حکومتی اور سیاسی شخصیات نے المصطفی سحر و افطار دسترخوان وزٹ کیا ۔۔۔ المصطفی کے جذبہ خدمت سے سرشار رضاکاروں نے پورا مہینہ المصطفی سحر و افطار دسترخوان میں خلوص اور جنون کے ساتھ مخلصانہ خدمات سرانجام دیں اور مسکراتے چہروں کے ساتھ مہمانوں کی خدمت میں پیش پیش رہے ۔۔۔۔ خدمت ، عبادت ، سخاوت اور برکت کے رنگ بکھرتے رہے ۔۔۔ ” کوئی بھوکا نہ رہے ” کا مشن جاری رہا ۔۔۔ ” کھانا ہر ایک کے لئے ” کی صدا گونجتی رہی ۔۔۔ رحمت برستی رہی ۔۔۔ اور کھانا کھلانے کی قدیم صوفیانہ روایت پنپتی رہی ۔۔۔ یاد رہے کہ رمضان المبارک کے بعد بھی المصطفی دسترخوان میں دوپہر اور شام کا کھانا کھلانے کی خدمت جاری رہے گی ۔ آیئے اس نیکیوں بھرے مشن میں المصطفی کا ساتھ دیں ۔ بھوک مٹائیں ، اجر پائیں ۔۔۔
کرو مہربانی تم اہل زمیں پر
خدا مہرباں ہو گا عرش بریں پر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں