146

صاحبزادہ فضل الرحمن اوکاڑوی کی یادوں سے مہکتا تعزیتی ریفرنس

چیئرمین المصطفیٰ جناب عبدالرزاق ساجد کی میزبانی میں المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور میں منعقدہ اس تعزیتی ریفرنس میں احباب کی بھرپور شرکت ۔۔

مقررین نے صاحبزادہ فضل الرحمن اوکاڑوی کی شاندار تنظیمی ، تحریکی ، دینی اور قومی خدمات کو خراج محبت پیش کیا ۔۔ مقررین میں المصطفی کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد ، صاحبزادہ فضل الرحمن اوکاڑوی کے لخت جگر صاحبزادہ حمزہ اوکاڑوی ، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ، برطانیہ سے تشریف لائے معروف عالم دین پیر سید مزمل حسین شاہ جماعتی ، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی ، المصطفی پاکستان کی ایم ڈی محترمہ نصرت سلیم ، بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی ، گجرات یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری ، علامہ محمد قاسم علوی ، اے ٹی آئی کے سابق مرکزی صدر اور پنجاب اسمبلی کے لا آفیسر چوہدری محمد عاکف طاہر ، دربار بابا فرید پاکپتن شریف کے خطیب ڈاکٹر عمران انور نظامی ، لاہور یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر عقیل احمد ، معروف دانشور ، کالم نگار اور سابق سٹوڈنٹ لیڈر خواجہ جمشید امام ، جے یو آئی کے مرکزی راہنما اور سابق سٹوڈنٹ لیڈر ابوبکر چوہدری ، انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ندیم اشرفی ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی اولڈ سٹوڈنٹس یونین کے صدر چوہدری اعجاز احمد فقہی ، انجمن طلباء اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات تنویر عباس ، پاکستان فلاح پارٹی کے سابق چیئرمین امانت علی زیب ، سہ ماہی ” انوار رضا ” کے چیف ایڈیٹر ملک محبوب الرسول قادری ، ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے سابق صدر ڈاکٹر محمد اسحاق رحمانی ، نظام مصطفی پارٹی کے راہنما شہباز حمید ایڈووکیٹ شامل تھے ۔۔۔ نظامت کے فرائض محمد نواز کھرل نے سرانجام دیئے ۔۔
مقررین نے کہا کہ شیخ القرآن علامہ غلام علی اوکاڑوی رحمتہ اللہ علیہ کے قابل فخر اکلوتے فرزند فضل الرحمن اوکاڑوی نے انجمن طلباء اسلام ، جماعت اہل سنت ، سنی اتحاد کونسل اور جمعیت علمائے پاکستان میں عہد ساز اور تاریخی کردار ادا کیا ۔۔ ان کی تنظیمی و تحریکی خدمات تاریخ کا روشن باب ہے ۔۔ ان کی قیادت میں انجمن طلباء اسلام نے سٹوڈنٹ یونین کے الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کی اور طلباء سیاست میں اے ٹی آئی فاتح پنجاب بن کر ابھری ۔۔ صاحبزادہ فضل الرحمن نے درویشی ، سادگی اور سچائی کے ساتھ تابناک زندگی بسر کی ۔
تعزیتی ریفرنس کے شرکاء میں چوہدری مقصود گجر ، صاحبزادہ محمد عثمان جلالی ، سید فواد اشرف رضوی ، رائے صلاح الدین کھرل ایڈووکیٹ ، پیر سید محمد شاہ ہمدانی ، علامہ عطا محمد گولڑوی ، چوہدری ضمیر گجر ، پروفیسر طارق باجواہ ، معین الحق علوی ، میاں عبدالخالق، قاضی عبدالروف معینی ، طارق جاوید نقشبندی، محبوب انجم سیفی ، محمد ناصر قادری ایڈووکیٹ ، ایچ ایم شاہین ایڈووکیٹ ، ناصف اعوان ، محمد نواز فریدی ، رشید خان سہو ، نور محمد بھوروی، رائے ساجد شبیر کھرل ، حافظ محمد یعقوب فریدی، مقصود چوہدری ، قاسم رضا ، یاسین مغل ، ذالفقار احمد ، قاری مختار احمد صدیقی ، محمد اسلم سعیدی ، منشا قاضی ؛ شہزادہ بٹ ، رضوان نصیر ، ڈاکٹر بدر منیر سیفی ، ندیم سعیدی ، عادل وحید ، حافظ محمود الحسن ، محمد اکبر چوہدری ، منیر چوہدری ، میاں محمد آصف ، سجاد بھنڈر ، کنور عبدالماجد اور دیگر شامل تھے ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں