433

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے اجتماعی شادیوںکا اہتمام

شادیوں میں غریب خواتین کو لاکھوں روپے مالیت کا جہیز دیا گیا
تحریر: محمد حامد رضا


المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ اور سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے پچھلے کئی برس سے مظفرآبا د،کوٹلی(آزاد کشمیر)فیصل آباد،گوجرانوالہ اور کامونکی میں غریب بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے. ان اجتماعی شادیوں میں المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے غریب خواتین کولاکھوں روپے مالیت کا جہیز دیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس موقع پر دلہا اور دلہن کی طرف سے موجود تقریباً ایک سو مہمانوں کو کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ دلہن کو مندرجہ ذیل سامان بطور جہیز پیش کیا جاتا ہے۔ 1-قرآن مجید،2- جائے نماز،3-پیٹی،مٹی،ٹرنک،4-پیڈسل فین،5-سلائی مشین،6-ایک میز،چارکرسی،ترپائی سیٹ،7-ڈبل بیڈ(ایک عدد)مع فوم گدا،8-استری ،9-بستر موسم گرما (بیڈشیٹ،2کھیس)،10-بستر موسم سرما(2رضائی)، 11-پریشر ککر،12-دیگچی سیٹ،13-سوٹ زنانہ 2عدد،14-سوٹ مردانہ 2عدد،15-واٹر سیٹ،16-ڈنر سیٹ،17-تھرماس،18-چائے والے کپ 6عدد،19-واٹر کولر،20-مولی کش،21-فرائی پین، 22-ساس پین،23-ہاٹ پاٹ سیٹ،24-پرات،25-بالٹی،26-دودھ کا برتن ، 27-ٹفن، 28-لوٹا، 29-توا، 30-چمٹا، 31-چمحچ ایک درجن، 32-بڑا چمچ (3عدد)، 33-وال کلاک، 34-چولہا، 35-واشنگ مشین، 36-ٹرے سیٹ،37-کلائی گھڑی
المصطفیٰ کے اجتماعی شادیوں کے اس پروجیکٹ کے تحت اب تک ہزاروں غریب،مفلس اور بے سہارا خواتین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنے گھروں میں خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں