318

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی فروغ فکر قرآن مہم

عظیم روحانی و علمی شخصیت حضرت علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ جی کا ترجمہ قرآن تقسیم کرنے کا خوبصورت سلسلہ جاری
رپورٹ :محمد نواز کھرل
المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد کی خصوصی ہدایت پر ’’ المصطفے ‘‘ کے زیراہتمام فروغ فکر قرآن مہم پچھلے دو ماہ سے جاری ہے ۔ اس مہم کے سلسلہ میں عظیم روحانی پیشوا مفکر اسلام مفسر قرآن حضرت علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ جی کا خوبصورت ، عام فہم ، آسان اور سلیس ترجمہ قرآن ’’ تزکرہ ‘‘ تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ الحمدللّٰہ دو ماہ میں ترجمہ قرآن کے چار سو نسخے مختلف شخصیات کو پیش کئے جا چکے ہیں ۔ ’’ المصطفیٰ‘‘ کی طرف سے جن شخصیات کو ترجمہ قرآن پیش کیا گیا ہے ان میں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ، کالجز کے پرنسپل صاحبان ، اخبارات کے مدیران ، کالم نگار ، ادیب ، شاعر ، کاروباری شخصیات ، سرکاری افسران اور علماء و مشائخ شامل ہیں ۔ چیئرمین المصطفیٰ عبدالرزاق ساجد نے اعلان کیا ہے کہ قبلہ شاہ جی کا ترجمہ قرآن تقسیم کرنے کی مہم تسلسل کے ساتھ ہمیشہ جاری رہے گی ۔ ان صفحات پر اس ایمان افروز مہم کی کچھ تصویر پیش کی جا رہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں