59

پاکستان میں چار ماہ پر محیط المصطفیٰ کی فری آئی کیمپوں کی موسم سرما مہم

اگست تا دسمبر 2023 جاری رہنے والی اس مہم کے دوران 29 فری آئی کیمپ لگائے گئے، مجموعی طور پر سفید موتیا کے 2897 آپریشن، 25944 مریضوں کی آنکھوں کا چیک اپ اور 7490 نظر کے چشمے تقسیم کئے گئے


رپورٹ : محمد نواز کھرل

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں فری آئی کیمپوں کا سلسلہ سارا سال جاری رہتا ہے۔ برس ہا برس سے جاری ان کیمپوں میں اب تک سفید موتیا کے دو لاکھ سے زائد مفت آپریشن کئے جا چکے ہیں۔ پاکستان میں شدید سردی اور شدید گرمی کے چند ماہ کے وقفہ کے علاوہ سارا سال فری آئی کیمپ لگانے کی مہم چلتی رہتی ہے۔ اسی سلسلہ میں ونٹر سیزن کی تازہ مہم 26 اگست 2023ء سے 16 دسمبر 2023ء تک جاری رہی۔۔۔ چار ماہ کی اس کیمپین کے دوران 29 فری آئی کیمپ لگائے جن میں مجموعی طور پر 2897 آپریشن کئے گئے، 25944 افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ 7490 افراد کو نظر کے چشمے مفت فراہم کئے گئے۔۔۔ ہر کیمپ میں آپریشن سے پہلے ہر مریض کا ہیپاٹائٹس بی، سی، شوگر، بلڈ پریشر، ایڈز کے ٹیسٹ بھی کئے جاتے ہیں۔۔ المصطفیٰ کے ان فری آئی کیمپوں میں پرچی سے آپریشن تک تمام سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں، ان کیمپوں میں کوآرڈینیٹر کے فرائض حسیب مصطفی نے سرانجام دیئے۔ ان کیمپوں کی تفصیل پیش کرتے ہوئے المصطفیٰ کے ڈونرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
٭ 26 اگست 2023 ء کو ضلع خوشاب کی خوبصورت وادی سون کے قصبہ کھوڑہ میں فری آئی کیمپب لگایا گیا۔۔ اس کیمپ میں 625 افراد کی آنکھوں کا چیک اپ کیا گیا۔۔۔ 50 آپریشن کئے گئے۔۔ اور 260 نظر کے چشمے ضرورت مندوں میں تقسیم کئے گئے۔۔
٭ 2، 3 ستمبر کو ضلع شیخوپورہ کے شہر نارنگ منڈی میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، اس دو روزہ کیمپ میں 723 بندگان خدا کی آنکھوں کا جدید مشینوں پر معائنہ کیا گیا، 38 آپریشن کئے گئے اور 305 گلاسز فراہم کی گئیں۔۔۔
٭21 ستمبر کو آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی کے سلطانیہ ہسپتال میں فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔۔ جس میں 413 انسانوں کی آنکھوں کا کمپیوٹرائزڈ معائنہ ہوا اور 97 آپریشن مکمل کئے گئے۔۔ اس کیمپ کے انعقاد کے لئے یوکے کی معروف شخصیت علی آفتاب نے تعاون کیا۔۔ اس کیمپ کے دوران المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کوٹلی کی معاونت بھی حاصل رہی۔
٭یکم اکتوبر کو خیبرپختونخواہ کے ضلع ہری پور میں حویلی سرداراں نزد کوہالہ بالا بازار میں ایک روز فری آئی کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ میں 557 آنکھوں کا چیک اپ ہوا۔۔ 40 آپریشن کئے گئے اور 183 نظر کی عینکیں تقسیم کی گئیں۔ اس کیمپ کے انتظامات کے لئے کرنل مشتاق احمد، سردار سیف الرحمن اور ماسٹر نزاکت خان نے اہم کردار ادا کیا۔۔
٭ 3 اکتوبر کو ضلع گجرات کے معروف شہر ٹانڈہ کے الائیڈ سکول میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں 1255 افراد کی آنکھوں کا معائنہ کر کے انھیں ادویات پیش کی گئیں۔۔ 93 افراد کے سفید موتیا کے آپریشن کئے گئے جبکہ 365 نظر کے چشمے فراہم کئے گئے۔۔۔ اس کیمپ کے انتظامات کے لئے المصطفیٰ ٹانڈہ کی مخلص و متحرک ٹیم نے شاندار کردار ادا کیا۔۔ مقامی ٹیم میں عبدالقادر مصطفائی، محمود اکبر، اظہر اقبال شامل تھے۔۔ ٹانڈہ کے اس کیمپ کو حسن جاوید (یوکے) نے وزٹ کیا۔۔
٭5 اکتوبر کو ضلع خانیوال کے معروف قصبہ تلمبہ کے رورل ہیلتھ سنٹر میں سالانہ فری آئی کیمپ نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں 1163 آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔۔ 116 آپریشن مکمل کئے گئے اور 315 مستحقین کو نظر کے چشمے پیش کئے گئے۔ اس کیمپ کو چیئرمین المصطفیٰ جناب عبدالرزاق ساجد، المصطفیٰ یوکے کی سی ای او ٹرسٹی رضوانہ لطیف‘ محمد مصعب، سعد حسین اور حسن جاوید نے بھی وزٹ کیا۔۔
٭7 اور 8 اکتوبر کو چنیوٹ کے نواحی قصبہ ساڑمرادوالہ کے رورل ہیلتھ سنٹر میں دو روزہ فری آئی کیمپ کا اہتمام ہوا۔ کیمپ کے دوران 901 خواتین و حضرات کی آنکھوں کا جدید آلات کے ذریعے تسلی بخش معائنہ کیا گیا۔۔ اور 142 سرجریز کی گئیں۔۔ کیمپ کے انتظامات کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر کے ایم ایس ڈاکٹر محمد احمد، مقصود احمد ہرل اور ان کی ٹیم نے فعال کردار ادا کیا۔۔
٭10 اکتوبر کے دن خیبرپختونخواہ کے شہر مردان میں حجرہ محمد رفیق مرحوم اینڈ محمد عابد چیئرمین وی سی، شیر آباد جھونگرہ کے مقام پر فری آئی کیمپ لگایا گیا، جس میں 725 افراد کی آنکھوں کا چیک اپ ہوا۔۔ 60 آپریشن کئے گئے اور 199 عینکیں تقسیم کی گئیں۔۔
٭ 12 اور 13 اکتوبر کو ضلع گوجرانوالہ کے شہر کامونکی میں دو روزہ سالانہ فری آئی کیمپ کا اہتمام ہوا۔۔ چشتی رائس ملز نزد سبزی منڈی کے کشادہ احاطہ میں نہایت خوبصورتی سے کیمپ کے انتہائی منظم انتظامات کئے گئے تھے۔ اس کامیاب اور بھرپور کیمپ میں 2247 مرد و خواتین کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔۔ 230 آپریشن ہوئے اور 725 ضرورت مند افراد کو نظر کے چشمے پیش کئے گئے۔ اس کیمپ کی نگرانی الحاج شیخ امجد علی چشتی نے کی جبکہ کیمپ کے لئے تعاون مشیر بخش اور ان کی فیملی نے کیا۔ کیمپ میں خدمات سرانجام دینے والوں میں شیخ محمد علی چشتی، راشد شیخ اور فیض رسول چشتی شامل تھے۔۔
٭15 اکتوبر کو گوجر خان کے نواحی قصبہ ڈھوک چوہان راجپوت، بگا شیر میں فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوا۔۔۔ اس کیمپ میں 357 مریضوں کی آنکھوں کا تسلی بخش معائنہ کیا گیا اور انھیں ادویات فراہم کی گئیں، 26 افراد کے سفید موتیا کے کامیاب آپریشن ہوئے اور 110 نظر کے چشمے تقسیم ہوئے۔ اس کیمپ کے لئے چشم بکس ٹریڈنگ کمیونٹی (یوکے) نے تعاون کیا۔ لطیف چوہان اور چوہان ویلفیئر سوسائیٹی نے کیمپ کے انتظامات کے لئے مخلصانہ معاونت کی۔
٭17 اور 18 اکتوبر کو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ کے گاوں موضع قادر بخش میں دربار عالیہ حضرت سید محمد عبداللہ شاہ مشہدی قادری کے برکتوں بھرے ماحول میں فری آئی کیمپ کا شاندار اہتمام کیا گیا۔ اس دو روزہ کیمپ میں 934 بندگان خدا کی آنکھوں کا چیک اپ کیا گیا، 141 سفید موتیا کے آپریشن کئے گئے اور 315 نظر کے چشمے تقسیم کئے گئے۔ مقامی سطح پر انتظامات کے سلسلہ میں حاجی کبیر اور احمد کریم کی معاونت میسر رہی۔۔
٭20 اور 21 اکتوبر کو پنجاب سکول سرائے عالمگیر میں دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 210 افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا، 17 آپریشن ہوئے اور 75 گلاسز تقسیم کی گئیں۔ اس کیمپ کے انعقاد کے لئے راجہ محمد اقبال خان نے معاونت کی۔
٭22 اور 23 اکتوبر کو ضلع گجرات میں منڈی میر پور بھمبر روڈ بزرگوال کے مقام پر فری آئی کیمپ کا اہتمام ہوا، جس میں 1347 او پی ڈی ہوئی، 140 آپریشن مکمل ہوئے اور 582 نظر کے چشمے تقسیم کئے گئے۔ یہ کیمپ پیر حامد علی شاہ اور والدین حاجی عبدالرشید کے ایصال ثواب کے لئے سید زاہد شاہ کی زیرسرپرستی منعقد ہوا۔
٭24 اکتوبر کو ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کے قصبہ لینڈا اڈہ میں عابدہ کلینک پر فری آئی کیمپ منعقد ہوا۔۔ اس کیمپ میں 647 خواتین، مردوں اور بچوں کی آنکھوں کا جدید مشینوں پر ماہر ڈاکٹروں نے چیک اپ کیا، 60 آپریشن ہوئے اور 245 عینکیں فراہم کی گئیں۔ یہ کیمپ رشیدہ بیگم کے ایصال ثواب کے لئے ناظم حسین عالم کی زیر نگرانی منعقد ہوا، کیمپ کے سلسلہ میں میاں زین العابدین نے معاونت کی۔
٭ 26 اکتوبر کو المصطفیٰ کمپلیکس سنٹر پلیٹ مظفرآباد (آزاد کشمیر) میں فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں 565 آنکھوں کا چیک اپ ہوا، 51 آپریشن ہوئے اور 210 نظر کے چشمے تقسیم کئے گئے۔
٭ 28 اور 29 اکتوبر کو ضلع جھنگ کے معروف قصبہ منڈی شاہ جیونہ میں ڈیرہ راجہ نصیر نواز صابر پر دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں 2345 افراد کی آنکھوں کا چیک اپ ہوا اور انھیں ادویات فراہم کی گئیں، 192 افراد کی آنکھوں کا آپریشن کر کے ان کی روشنی بحال کی گئی۔ کیمپ کے دوران 630 نظر کے چشمے تقسیم ہوئے۔ اس کیمپ کے لئے ایم لطیف چوہان اور چشم بک ٹریڈنگ کمیونٹی (یوکے) نے تعاون کیا۔ مقامی سطح پر انتظامات کے لئے چوہان ویلفیئر سوسائیٹی کی ٹیم نے خدمات سرانجام دیں۔

٭31 اکتوبر کے دن گوجر خان کے نواحی قصبہ ہرنال مندرہ چکوال روڈ پر بلال مارکیٹ میں فری آئی کیمپ لگایا گیا۔ جس میں 480 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا، 17 آپریشن ہوئے اور 210 نظر کے چشمے فراہم کئے گئے۔ اس کیمپ کے انعقاد کے لئے چوہدری عبدالغفور نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لئے تعاون کیا۔
٭2 نومبر کو ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے گاوں گلوٹیاں خورد میں فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوا، جس میں 545 مریضوں کی آنکھوں کا چیک اپ ہوا، انھیں طبی مشورے دیئے گئے اور ادویات فراہم کی گئیں۔ 38 سفید موتیا کے آپریشن ہوئے اور 225 نظر کے چشمے ضرورت مندوں کو پیش کئے گئے۔۔
٭ 4 نومبر کو لالہ موسی کے نواحی گاوں میں معروف کالم نگار اور اینکر جناب جاوید چوہدری کی میزبانی میں سالانہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں 766 آنکھوں کا چیک اپ ہوا، 132 آپریشن کئے گئے اور 235 افراد کو نظر کے چشمے پیش کئے گئے۔۔۔
٭ 6 نومبر کو تحصیل کوٹ ادو کے گاوں اڈہ ون آر سناواں میں سالانہ فری آئی کیمپ کا اہتمام ہوا، جس میں 934 مریضوں کی آنکھوں کا چیک اپ ہوا، 147 آپریشن ہوئے اور 195 نظر کے چشمے تقسیم ہوئے۔ سابق ممبر پنجاب اسمبلی نیاز حسین گشگوری کی زیرسرپرستی لگائے گئے۔
٭ 8 نومبر کو ضلع ملتان کے شہر شجاع آباد میں بخاری انڈسٹریز اڈہ پل کھارا کے مقام پر فری آئی کیمپ لگایا گیا، اس کیمپ میں 826 عورتوں اور مردوں کی آنکھوں کا چیک اپ کیا گیا، 82 آپریشن ہوئے اور 160 نظر کے چشمے بانٹے گئے۔ اس کیمپ کی سرپرستی اور نگرانی کرنے والوں میں رانا طفیل نون ایڈووکیٹ، خواجہ فاروق احمد، رانا رضوان نون اور خواجہ حنیف احمد شامل تھے۔۔
٭10 نومبر کو ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں کے گاوں چک 38 فتح کے مدرسہ نور المدارس میں فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں 734 مریضوں کی آنکھوں کا چیک اپ ہوا، 79 آپریشن کئے گئے اور 275 نظر کے چشمے تقسیم ہوئے۔ اس کیمپ کے لئے حاجی منیر احمد اور حاجی بشیر احمد نے تعاون کیا۔ کیمپ کی نگرانی اور سرپرستی کرنے والوں میں حافظ عبدالحفیظ، میاں مقصود احمد، میاں محمود احمد اور میاں طالب حسین شامل تھے۔
٭12 اور 13 نومبر کو ضلع ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی کی بستی چک نمبر 168۔ 9 ایل میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں 945 افراد کی آنکھوں کا معائنہ ہوا، 111 آپریشن ہوئے اور 335 عینکیں تقسیم کی گئیں۔ اس کیمپ کے لئے محمد شہباز کشن پوری نے لوکل سطح پر انتظامات کیے جبکہ حاجی محمد شریف کشن پوری کے ایصال ثواب کے لئے مالی تعاون کیا۔
٭15 اور 16 نومبر کو ضلع سیالکوٹ کے علاقہ بجوات میں محمد اقبال خواجہ کے ایصال ثواب کے لئے دو روزہ فری آئی کیمپ کا نہایت شاندار انعقاد کیا گیا، اس کیمپ میں 1755 افراد کی آنکھوں کا معائنہ ہوا، 249 سفید موتیا کے کامیاب آپریشن کئے گئے اور 533 نظر کے چشمے تقسیم کئے گئے۔
٭18 اور 19 نومبر کو راولپنڈی میں جامع مسجد ریاض الجنہ اسلم شہید روڈ لالہ زار میں محترمہ روبینہ خواجہ اور محترمہ جنت الفردوس کے تعاون سے ” فری آئی کیمپ ” کا انعقاد کیا گیا۔ ہر سال لگائے جانے والے اس کیمپ میں 1235 انسانوں کی آنکھوں کا چیک اپ کیا گیا، 99 آپریشن مکمل کئے گئے اور 310 نظر کے چشمے ضرورت مندوں کو پیش کئے گئے۔ اس کیمپ کے دوران ڈاکٹر سہیل مجید شیخ اور مفتی محمد ظفر کی معاونت اور سرپرستی بھی المصطفیٰ ٹیم کو میسر رہی۔
٭9 اور 10 دسمبر کو ضلع فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے چک نمبر 596 پیرے دی جھوک ستیانہ میں ڈیرہ خان اورنگ زیب خان بلوچ نمبردار پر دو روزہ ” فری آئی کیمپ ” لگایا گیا، اس کیمپ میں 1240 افراد کی آنکھوں کا چیک اپ ہوا اور 271 افراد کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا۔ اس شاندار اور کامیاب کیمپ کے لئے محترمہ طاہر ہ شاہ اور ان کی فیملی کی سرپرستی شامل حال تھی۔
٭12 دسمبر کو قدیم اور عظیم روحانی درگاہ سیال شریف ضلع سرگودھا میں ” فری آئی کیمپ ” کا نہایت شاندار اہتمام کیا گیا، اس کیمپ میں 672 افراد کی آنکھوں کا چیک اپ ہوا۔ 65 آپریشن مکمل کئے گئے اور 224 نظر کے چشمے تقسیم کئے گئے۔ کیمپ کا افتتاح صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی نے کیا جبکہ سیال شریف کے سجادہ نشیں خواجہ محمد ضیاء الحق سیالوی نے المصطفیٰ ٹیم کو خصوصی ملاقات کے لئے وقت دیا اور دعاوں سے نوازا۔ المصطفیٰ پاکستان کے پی آر او محمد نواز کھرل اور پروگرام مینیجر ملک فیاض اطہر نے بھی اس کیمپ کو وزٹ کیا۔ اس کیمپ کے انعقاد کے لئے شمس و قمر فاونڈیشن کی فعال و متحرک ٹیم نے شاندار خدمات سرانجام دیں۔ قاسم وقار سیالوی اور فضل حیدر سیالوی اس کیمپ کے محرکین میں شامل تھے۔
٭14 دسمبر کو ضلع وہاڑی کے گاؤں چک نمبر 553 ای بی ماچھی وال کے الحافظ پبلک ہائی سکول میں ” فری آئی کیمپ ” کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کے دوران 553 آنکھوں کا معائنہ کیا گیا، 94 آپریشن ہوئے اور 195 نظر کے چشمے تقسیم کئے گئے۔ کیمپ کے میزبانوں میں سابق ممبر قومی اسمبلی پیر سید ساجد مہدی شاہ اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی ملک نوشیر لنگڑیال شامل تھے جبکہ مقامی انتظامات عیش بہادر ڈوگر کی سربراہی میں احسن طریقے سے سرانجام دئیے گئے۔
٭موسم سرما2023ء مہم کے آخر میں 16 دسمبر کو ضلع گجرات کے گاوئں ٹپیالہ کے الدائم ہسپتال میں فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کیمپ میں 245 افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا، 20 آپریشن ہوئے اور 83 عینکیں تقسیم کی گئیں۔ جناب عمران(صادق چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ)نے اس کیمپ کی سرپرستی اور نگرانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں