132

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی عالمی خدمات اور اہل قلم کے نام ایک خط

تنویر قیصر

آنکھوں کے امراض ہوں یا غریب بچوں کی تعلیم کے مسائل ہوں،روہنگیا مسلمانوں کی ہجرت کے عذاب ہوں یا فلسطین مسلمانوں کی بروقت امدادا کا مرحلہ ہو، سندھ میں مستحقین کیلئے صاف پینے کے مسائل ہوں یا برطانیہ میںHomeless افراد کو مفت خوراک فراہم کرنے کا موقع ہو، برطانیہ میں بروئے کار عالمی مسلم خیراتی ادارے’’ا مصطفی ویلفیئر ٹرسٹ‘‘ (AMWT) نے ہر ہر موقع پر ضرورتمندوں اور مستحقین کی بروقت دستگیری کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اس قابل فخر ادارے کے چیئرمین جناب عبدالرزاق ساجدہیں جنہوں نے شب و روز کی محنت سے ایک ادارے کی بھی بنیاد رکھی ہے ۔ اس کامیابی میں ان کی اہلیہ محترمہ کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ رمضان شریف کے مبارک مہینے میں AMWT برطانیہ اور امریکہ سمیت سارے یورپ میںبسنے والے مخیر پاکستانیوں اور مسلمانوں سے رابطہ کرتا ہے تا کہ ان کےعطیات سے مستحقین کو درست انداز میں بروئے کارلا یا جائے ۔
اس مقصد کے تحت AMWT نے رمضان شریف کی آمد سے قبل بھی برطانیہ کے مختلف شہروں میں عطیات کے حصول کیلئے ایک شاندار مہم کا آغاز کیا ۔ بر طانیہ بھر کے مخیر اور اہل دل سے رابطہ کیا گیا ۔ یہ مہمات خاصی حد تک کامیابیاں سے ہمکنار ہوئیں ۔ خوشی اور مسرت کی بات یہ ہے کہ ان عملیات کونہائت احتیاط کے ساتھ مستحقین تک پہنچانے کی سعی کی جاتی ہے ۔ اس کا مظاہرو یوں بھی سامنے آتا ہے کہ AMWT کے چیئرمین جناب عبدالرزاق ساجد صاحب اپنے چندمنتی اور کی ساتھیوں کے ہمراہ پہلے ایام میں فلسطین بھی پہنچے جہاں اسرائیل نے مظالم کی انتہا کر دی ہے ۔ یہ مظلوم مسطینی خوراک میت اور پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں ۔ مللی ویلفیئر ارسٹ نے AMWT کے فلسطینی ساتھیوں کی رہنمائی میں ضرورتمند فلسطینیوں میں خوراک، پانی اور ادویات بھی تقسیم کیں اور ان کی ڈھارس بھی بندھائی ۔ اس دوران AMWT کے چیئرمین جناب |عبدالرزاق ساجد نے مسجد اقصی ٰ کے امام صاحب سے بھی ملاقات کی اور اسرائیلیوں کے ہاتھوں مہر کو نقصان پہنچانے کا ازالہ کرنے کا وعدہ بھی کیا ۔ مسجد اسی کے امام صاحب اس امر کے گواہ بن گئے ہیں کہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے اکٹھے کئے جانے والے عطیات بر وقت اور دیانتداری نے ساتھ مستحقین میں تقسیم کئے جار ہے ہیں ۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کے چیئر مین عبدالرزاق ساجد 20222ء کے رمضان شریف کے پہلے عشرے میںویسٹ تھمیز کالج (لندن)افطار ڈنر کی تقریب کا اہتمام بھی کیا۔ اس میں تقریب سعید میں منسلو فرینڈز آف لیھ (لندن) کے عہد یداران اجیت سنگھ، چرن جیت ہاربرا، مائیکل ،ڈیبی سمیت رضوان لطیف شمامه لطیف شفیق الرحمن،کونسلر افضال کیانی ، چوہدری عبدالمجید زبیر اعوان ، راجہ جاوید مسعود خان ودیگر نےشرکت کی ۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ماہ رمضان ایثار، قربانی اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے ،تمام مذاہب ایک دوسرے کا احترام سکھاتے ہیں ایسی تقریبات کے ذریعے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوتا ہے، دنیا کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ ہنسلو فرینڈز آ ف فیتھ کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ مصطفی ٰویلفیئر ٹرسٹ پاکستان سمیت برطانیہ اور عالمی سطح پردُکھی اور مدد کےمنتظر افراد کی خدمت میں مصروف ہے جو قابل ستائش ہے ۔ ماہ رمضان کا اصل پیغام ہی دوسروں کی بھوک کا احساس اور ان کی مدد ہے، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کے افطار ڈنر میں بین المذاہب افراد نے مسلمانوں کے ساتھ روز و افطار کر کے پیار محبت، امن اور بھائی چارے کی بہترین مثال قائم کی ۔ جاری رمضان المبارک کے موقع پر AMWT کے چیئر مین ، عبدالرزاق ساجد صاحب نے ملک بھر کے اہل قلم اور دانشوروں کے نام اپنے ایک خط میں مذکورہ ادارے کی خدمات پورے شرح صدر کے ساتھ سامنے رکھی ہیں ۔ اس خط کے مطابق : المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے زیراہتمام پچھلے کئی برس سے’’ روشنی سب کے لیے‘‘ کے سلوگن کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش، گیمبیا، سری لنکا، یمن، شام، انڈونیشیاء : ملادی، امیرنائجیریا، افغانستان، عراق اور برما سمیت مختلف غریب خطوںو ملکوں میں ’’فری آئی کیمپ‘‘ لگانے کا سلسلہ تسلسل، با قاعدگی اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔ ۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ برس ہا برس سے جاری المصطفیٰ کے ان فری آئی کیمپوں کے ذریعے اب تک ایک لاکھ پچاس ہزار آنکھوں کے مفت آپریشن مکمل کئے جا چکے ہیں۔ جس کا مکمل ڈیٹا ( مریضوں کی تصاویر ،ایڈریسز، فون نمبرز اور شناختی کارڈز ) المصطفیٰ کے ریکارڈ میں موجود ہے۔۔ ان فری آئی کیمپوں میں آپریشن سے پہلے ہر مریض کے بلڈ پر یشر شوگر، ہیپا ٹائٹس اور ایڈز کے ٹیسٹ بھی مفت کئے جاتے ہیں اور مریضوں کو المصطفیٰ کی طرف سےعینکیں، لینز ، ادویات اور کھانا بھی مفت پیش کیا جا تا ہے۔ گذشتہ سال2021 کے دوران المصطفیٰ کے زیراہتمام پاکستان میں603غزہ فلسطین میں 62، بنگلہ دیش میں298، برما میں 21، گیمبیا میں106ء سوڈان میں 21، کینیا میں 33 اور سری لنکا میں 39 فری آئی کیمپ لگائے گئے جبکہ851 سکولوں میں بچوں کی آئی سکر بیٹنگ کی گئی۔المصطفیٰ کے فری آئی کیمپوں میں اب تک 755991 نظر کےچشمے مفت تقسیم کئےجا چکے ہیں اور 998723 آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔
اللہ کریم کے فضل و کرم سے’’ المصطفیٰ ‘‘نے پاکستان کے دل لاہور اور لاہور کے دل مرنگ روڈ پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سے متصل ، برٹش کونسل اور پنجاب اسمبلی کے نواح میں نہایت شاندار’’ المصطفیٰ آئی ہسپتال‘‘ قائم کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔ المصطفیٰ نے اس ہسپتال میںپر چی سے آپریشن تک تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔ 14 نومبر 2020 کو سابق گورنر پنجاب چودھری سرور اور معروف روحانی وعلمی شخصیت حضرت علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے اس ہسپتال کا افتتاح کیا۔۔ افتتاح کے بعد ایک سال کے مختصر عرصہ میں’’ المصطفیٰ آئی ہسپتال‘‘ میں چار ہزار آنکھوں کے مفت آپریشن مکمل ہو چکے ہیں۔ اس طرح سے ہسپتال حالیہ دنوں میں لاہور میں آنکھوں کے سب سے زیادہ آپریشن کرنے والا ہسپتال بن چکا ہے۔۔ صرف ایک سال کے دوران ’’المصطفیٰ آئی ہسپتال‘‘ کے شعبه او پی ڈی اور ہسپتال کی جانب سے لاہور اور اس کے گردونواح میں لگائے جانے والے کیمپوں سے ایک لاکھ پندرہ ہزار مریضوں نے استفادہ کیا۔ ہسپتال میں جدید ترین مشینری نصب کی گئی ہے۔ میو ہسپتال لاہور کے شعبہ امراض چشم کے چیئر مین اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری المصطفیٰ آئی ہسپتال میںایچ اوڈی اور سرجن کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ المصطفیٰ آئی ہسپتال کی ٹیم لاہور کے مختلف علاقوں اور لاہور کے گرد ونواح میں ہر روز او پی ڈی کیمپ لگا کر مریضوں کی سکریٹنگ کر کے سفید موتیا کے مریضوں کو آپریشن کیلئے ہسپتال لانے کا بندوبست کرتی ہے۔ ہر بدھ اور جمعہ کو ہسپتال میں آپریشن کئے جاتے ہیں۔2021ء کے دوران المصطفیٰ آئی ہسپتال کی طرف سے لاہور شہر میں 250 فری آئی کیمپ لگائے گئے جبکہ ان کیمپوں اور ہسپتال میں سال کے دوران 28 ہزار نظرکے چشمے تقسیم کئے گئے ۔۔ المصطفیٰ آئی ہسپتال بھی آنکھوں کی روشنی پھر سے بحال کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ہسپتال کے توسیعی منصوبہ کے تحت مزید دوفلور کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ مستقبل میں المصطفیٰ آئی ہسپتال میں آنکھوں کی پیوند کاری شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیار کر لی گئی ہے۔
اس کے علاوہ بھی درجنوں ایسے پروجیکٹس ہیں جن کی سرپرستی AMWT کر رہا ہے اور جن سے پاکستان اور بیرون پاکستان ہزاروں مستحق اور غریب افراد مستفید ہور ہے ہیں؛ چنا نچہ ضرورت اس امر کی ہے کہ AMWT کو دل کھول کر عطیات دیے جائیں ۔ یہ عملیات ان شاء اللہ پوری دیانتداری کے ساتھ ضرورتمندوں تک پہنچیں گے۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کو اپنے عطیات دینے کیلئے آپ یہاں دیئے گئےاکاؤنٹ نمبر میں اپنی رقومات جمع کروا سکتے ہیں۔
Al-Mustafa Welfare Trust.
Summit Bank Limited Ac Number: 01032920311714137435

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں