87

غزہ تا ڈڈیال: خدمتِ انسانی کی ایک زنجیر

تنویر بن بشیر
10 اگست 2024ء بروز ہفتے کا دن ڈڈیال (آزاد کشمیر کیلئے خوش بختی اور شگیری کا دن تھا۔ اُس روز عالمی شہرت یافتہ این جی او المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ انٹر نیشنل (AMWT) نے ڈڈیال میں “المصطفیٰ آئی ہسپتال کا سنگ بنیا درکھا۔ اس سے قبل لاہور میں بھی المصطفیٰ آئی ہسپتال کا قیام عمل میں
آچکا ہے۔ اس ہسپتال میں بھی المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت غریب اور مستحق افراد کی آنکھوں کے امراض کا مفت علاج کیا جا رہا مستحق مریضوں کو مفت عینکیں تک مہیا کی ہے۔ جاتی ہیں ۔ لاہور کے قلب میں بروئے د المصطفیٰ آئی ہسپتال“ اب تک لاکھوں مستحقین کی خدمت کر کے ایک لاثانی مثال قائم کر چکا ہے ۔ اس کے علاوہ لاہور کے مذکورہ المصطفیٰ آئی ہسپتال سے ملحق اور متصل پلاٹ میں ہر روز مزدوروں اور مستحقین میں دوپہر کا فرسٹ کلاس کھانا مفت پیش کیا جاتا ہے ۔ اس المصطفائی دستر خوان پر بلا مبالغہ سینکڑوں افراد روزانہ پیٹ بھر کر کھانا کھاتے ہیں اور بانی المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ، جناب عبدالرزاق ساجد اور ان کی اہلیہ محترمہ کو جھولیاں بھر بھر دعائیں دیتے ہیں۔
لاہور میں المصطفیٰ آئی ہسپتال کے ویلفیئر کامیاب تجربے اور شاندار انسانی خدمات کے بعد اب 10 اگست 2024ء کو آزاد کشمیر کے معروف علاقے ڈڈیال“ میں بھی نئے المصطفیٰ آئی ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ہے ۔ سنگِ بنیاد رکھنے کی شاندار تقریب میں آزاد کشمیر حکومت اور پاکستان کی کئی نامور سیاسی ، سماجی ، صحافتی اور دینی شخصیات نے بخوشی شرکت کر کے اس کے مقاصد اور رونقوں میں اضافہ فرمایا۔ ظاہر ہے اس شاندار تقریب کے میزبان “المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین اور بانی جناب عبدالرزاق ساجد تھے ۔ وہ خاص طور پر اسی مقصد کیلئے ، اپنی بے پناہ عالمی فلاحی مصروفیات کے باوجود، برطانیہ سے پاکستان اور آزاد کشمیر تشریف لائے تھے ۔ اسلئے کہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انٹر نیشنل (AMWT) کا دائرہ خدمت انسانی اب پاکستان و بنگلہ دیش سمیت کئی عرب اور مشرق بعید ممالک تک پھیل چکاہے۔
ڈڈیال ( آزاد کشمیر ) میں دوسرے فلاحی المصطفیٰ آئی ہسپتال کا سنگ بنیا درکھنا ایک اسٹریٹجک فیصلہ اور اقدام ہے ۔ اس سے قبل ڈڈیال میں کوئی ایک بھی ایسا فلاحی ادارہ معرض عمل میں نہیں آسکا جو غریب، نادار اور مستحق آنکھوں کے مریضوں کا مفت علاج کر سکے۔ تحصیل ڈڈیال آزاد کشمیر کی ایک ایسی تحصیلمشتمل ہے۔ہے جو چھوٹی پر 10 ساتویں مشتمل ہے۔
یہاں کی آبادی ڈیڑھ لاکھ نفوس پر سے مجموعی طور پر مگر ضلع میر پور کی ساڑھے چار لاکھ آبادی المصطفیٰ آئی ہسپتال سے استفادہ کر سکے گی ۔ اب جبکہ اس ہسپتال کا سنگ بنیا درکھ دیا گیا، امید یہی کی جارہی ہے کہ مذکورہ ہسپتال کی عمارت تیزی کے ساتھ تعمیر کے جملہ مراحل طے کر سکے گی ۔ مجھے خود چیئر مین المصطفى ويلفيئر ٹرسٹ عبد الرزاق ساجد نےبتایا کہ عنقریب ہی ہم سب دیکھیں گے کہ ڈڈیال کا یہ المصطفیٰ آئی ہسپتال کس قدر تیزی کے ساتھ معرض وجود میں آکر سب کو حیران کر دے گا ۔ اس ہسپتال کی تعمیر پر زر کثیر خرچ ہوگا۔ المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین نے اسی لئے پاکستان اور آزادکشمیر کے مخیر حضرات سے اپیل بھی کی ہے کہ ہے اس کی تعمیر وتشکیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
قابل تحسین بات یہ ہے کہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل برطانیہ کے مخیر حضرات سے عطیات اکٹھے کر کے دُنیا بھر کے لاکھوں مستحقین کی اعانت و دستگیری کر رہی ہے ۔ یہ غیر معمولی خدمت ہے ۔ تمام مخیر حضرات اس عالمی این جی او پر اعتبار بھی خوب کرتے ہیں ۔ اسی لئے اُن کی جانب سے ڈونیشنرز کا سلسلہ جاری ہے۔ الحمد للہ ۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ (AMWT) کی خدمات کا سلسلہ ڈڈیال تا غزہ ( فلسطین) پھیل چکا ہے۔ المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت غزہ کے مظلوم و مقہور مسلمانوں کی مسلسل استعانت کی جارہی ہے۔ اس مقصد کیلئے خود بانی AMWT کئی بار مصر، غزہ اور اُردن کے دورے کر چکے ہیں۔ غزہ تا ڈڈیال المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ المصطفى ويلفیئر ٹرسٹ نے جنوبی غزہ (فلسطین) کے علاقہ خان یونس میں فیلڈ ہسپتال قائم کر دیا ہے۔ گزشتہ تقریبا دس مہینے سے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان خونریز جنگ جاری ہے۔ اس ہلاکت خیز جنگ میں اب تک 40 ہزار اہل غزہ شہید ہو چکے ہیں۔ ان میں 15 ہزار سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں ۔ المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ یوں تو کئی سال سے غزہ کے لوگوں کی صحت اور غذائی ضروریات کے ضمن میں اعانت کر رہا ہے لیکن حالیہ جنگ کی شروعات سے ان امدادی کاموں اور سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔ اس کی اشد ضرورت بھی تھی ۔ اس امداد کیلئے اہل خیر سے ڈونیشنز کیلئے بار بار رجوع کیا گیا ۔ الحمد للہ اہل خیر نے AMWT کو پہلے کی طرح مایوس نہیں کیا۔
غزہ جہاں ہر قسم کا انفراسٹرکچر اور ہسپتال تک تباہ ہو چکے ہیں، وہاں المصطفی کی جانب سے ”خان یونس فیلڈ ہسپتال 9 جولائی 2024 سے مکمل طور پر کام کر رہا ہے۔ اس ہسپتال میں ہر قسم کے طبی آلات مہیا کئے گئے ہیں جہاں روزانہ 500 مریضوں تک کے علاج کی سہولت موجود ہے۔ ان سہولیات میں آپریشن تھیٹر، انتہائی نگہداشت کے یونٹ (ICUS) انکیوبیٹرز اور زچگی کی دیکھ بھال بھی شامل ہے المصطفیٰ نے مذکورہ ہسپتال کا یہ منصوبہ ریڈ کریسنٹ قاہرہ ” اور ” ریڈ کریسنٹ غزہ کے باہمی تعاون سے مکمل کیا ہے۔ اسکے علاوہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے غزہ کے مختلف علاقوں میں موجود 6 مزید ہسپتالوں کی معاونت بھی کی جارہی ہے۔ ان میں جنوبی غزہ کا فیلڈ ہسپتال مقتل الحوا فیلڈ ہسپتال خان یونس ریڈ کریسنٹ فیلڈ ہسپتال خان یونس فیلڈ ہسپتال نابلس “ اُردنی سرجیکل سٹیشن رام اللہ اور اردنی سرجیکل سٹیشن جینین شامل ہیں۔ المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ کے لندن آفس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے المصطفیٰ کے چیئر مین عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ حالیہ حماس و اسرائیل جنگ کے بعد ہم لاکھوں پاؤنڈز مالیت کی امداد غزہ بھیجوا چکے ہیں۔ اس امداد میں پینے کا صاف پانی، گرم کپڑے، گدے، کمبل، خیمے، حفظان صحت کی کٹس بھی شامل ہیں ۔ اُنہوں نے کہا انسانی خدمات کے ان تمام کاموں میں ہمیں اپنے ڈونرز کا بھر پور اور بر وقت مالی تعاون اور اعتماد حاصل رہا ہے۔ اس تعاون کے ساتھ ساتھ ہمیں لندن اور غزہ میں اپنی ٹیم اور ریڈ کریسنٹ قاہرہ اور غزہ ریڈ کریسنٹ کا تعاون بھی حاصل ہے جس وجہ سے ہم اس قابل ہوئے کہ ابھی تک ہم صرف غذائی ضروریات کی مد میں 285000 افراد کو فوڈ پیک اور طبی امداد کی مد میں 47000 افراد کو ضروری طبی سامان مہیا کر چکے ہیں۔ چیئر مین عبد الرزاق ساجد نے کہا میں خود اپنی ٹیم کے ہمراہ کئی دفعہ قاہرہ اور غزہ بارڈر تک امدادی ٹرکوں کے زریعہ امداد پہنچا چکے ہوں۔
اس موقع پر المصطفیٰ کی ڈائریکٹر صدف جاوید نے کہا کہ ہم انہی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جن کے پاس غزہ کے اندر جا کر کام کرنے کا پرمٹ موجود ہے۔ اس موقع پر المصطفی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نثار احمد نے کہا کہ ہم فلسطین کے لئے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا ANRWA) اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ سابق مئیر ہو نسلو افضال کیانی نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ المصطفیٰ“ کے توسط سے مظلوم و ضرورتمند اہل غزہ کے بارے تمام معلومات بر وقت ہم سب تک پہنچ رہی ہیں۔ بیرسٹر ز بیر اعوان ، ہو نسلو مسجد کے سابق چیئر مین چودھری عبدالمجید، سینئر صحافی اور الفورڈ اسلامک سینٹر کے ترجمان احمد نواز نے بھی المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کی اس پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ سب نے AMWT کی اہلِ غزہ کیلئے بار بار امداد و اعانت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں