433

دنیا کی 10امیر ترین مسلمان عورتیں

وجاہت علی خان
یوں تو دنیا میں امیر ترین عورتوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے لیکن آج ہم آپ کی ملاقات دس امیر ترین مسلمان عورتوں سے کرواتے ہیں۔

1۔سعودی عرب کی پرنسس آمیرا (Ameerah)
دنیا کی امیر ترین مسلمان عورتوں میں سے ہیں ان کی عمر 37سال ہے، وہ اپنی سخاوت اور انسان دوستی کیلئے مشہور ہیں غریبوں میں اپنا پیسہ بانٹنا پسند کرتی ہیں ان کے شوہر کا نام الولیدبن طلال ہے ان کی عمر 65سال اور یہ دنیا میں امیر افراد کی لسٹ میں 26ویں نمبر پر ہیں اور سعودی عرب کے امیر ترین آدمی ہیں۔پرنسس آمیرا کی جائیداد 25ارب ڈالر ہے اور وہ ’’کنڈم ہولڈنگ کمپنی ‘‘ کی مالک بھی ہیں۔

2۔ اردن کی ملکہ رانیہ (Rania)
ان کی عمر 50سال اور یہ بھی مسلمان دنیا کی امیر ترین خاتون ہیں اُن کے شوہر اردن کے بادشاہ 59سال عمر کے ہیں یہ اپنی جائیدار خفیہ رکھتے ہیں لیکن ملکہ رانیہ کو فوربس میگزین نے دنیا کی دوسری امیر ترین مسلمان عورت بتایا ہے۔

3۔پرنسس بیلایہ :۔
یہ تیسرے نمبر پر ہیں یہ سلطان حسن بیلا یہ کی بیٹی ہیں ان کی عمر 40سال ہے۔ ان کے پاس ایک رولس رائس کار بھی ہے جو پوری طرح سونے سے بنی ہوئی ہے ان کی شادی میں اربوں ڈالر خرچ کئے گئے ان کے محل میں 1700کمرے ہیں۔

4۔پرنسس لالہ سلمیٰ:۔
مراکش کی شہزادی ہیں ان کی شادی کنگ محمد سے ہوئی جو مراکش کے چوتھے امیر ترین آدمی ہیں۔پرنسس لالہ سلمیٰ کی عمر 44سال اور ان کے دو بچے ہیں ان کی جائیداد 18سوکروڑ سے زیادہ ہے۔

5۔شیخہ مائتا آف دبئی
ان کی عمر چالیس سال اور یہ کراٹے کی چیمپئن ہیں انہوں نے 2006ء کی ایشیئن گیمز میں سلور میڈل بھی جیتا یہ شیخ محمد بن المختوم کی صاحبزادی ہیں۔جو ’’ یو اے ای ‘‘ کے وزیر اعظم اور نائب صدر ہیں اس شہزادی کی دولت کا اندازہ 40بلین ڈالر لگا یا گیا ہے۔

6۔ قطر کی شیخہ نہاری
ایک وزیر ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی بزنس وومین بھی ہیں ان کی عمر 39سال اور یہ قطر کے شاہی خاندان کی ایک فرد ہیں ان کی جائیداد کا اندازہ 15ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

7۔ پرنسس فاطمہ آف سعودی عرب
یہ بھی شاہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں ان کی دولت کا اندازہ ان کے شوہر کی جائیداد سے لگا یا جا سکتا ہے جن کے پاس ٹوٹل آئل ریزو کا 39فیصد حصہّ ہے ان کے شوہر کا نام شیخ محمد سلطان ہے۔

8۔ سلطانہ نور زہرہ

ان کی عمر 47سال ہے وہ ملائشیا کے بادشاہ واتیکہ بلاکی اہلیہ ہیں، ان کی دولت کا اندازہ 15ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

9۔ پرنسس ہاجہ مجیدہ
سلطان آف برونائی کی بیٹی ہیں ان کی عمر 44سال ہے ان کی جائیداد کا اندازہ پانچ ارب ڈالر سے زیادہ لگایا گیا ہے۔

10۔شیخہ موزۃ بنت نصیر
قطر کی شہزادی ہیں ان کی عمر 62سال ہے وہ قطر کے سابق امیر شیخ حامد بن خلیفہ کی اہلیہ ہیں ان کی دولت کا اندازہ بھی 7ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں